برائلر گوشت کی قیمت برقرار، انڈے مزید مہنگے، فی درجن 281 روپے مقرر

11-16-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں برائلر کے نرخ برقرار جبکہ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم بازار میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ 370 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 384 روپے جبکہ پرچون بازار میں قیمت 398 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 281 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 310 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔