ناقص کارکردگی پر عماد بٹ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر

11-16-2026

(لاہور نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ناقص کارکردگی مہنگی پڑ گئی، وہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے عماد بٹ کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس میں سابق کپتان عماد بٹ شامل نہیں ہیں، ان کی عدم شمولیت کی وجوہات ڈسپلن کی خلاف ورزی اور حالیہ ناقص پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے میدان میں اترے گی، جہاں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔