چیف جسٹس سے 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران کی ملاقات
11-15-2026
(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات، چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کو چین روانگی سے قبل خصوصی بریفنگ دی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق منتخب 25 جوڈیشل افسران کا پہلا وفد 2ہفتوں کے عدالتی تبادلے، تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے چین جائیگا، جوڈیشل افسران کا انتخاب متعلقہ ہائیکورٹس کی مشاورت سے پیشہ ورانہ کارکردگی اور خدمات کی بنیاد پر کیا گیا۔ وفد میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اورجی بی کے جوڈیشل افسران شامل، سپریم کورٹ اور وفاقی عدالتی اکیڈمی میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران بھی وفد کا حصہ ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے پسماندہ ،بدامنی سے متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو سراہا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں فرائض انجام دینے والےافسران کی خدمات کا اعتراف ،حوصلہ افزائی ضروری ہے، تربیتی پروگرام کا مقصدحامل افسران کو پیشہ ورانہ ترقی، تجربات کے مواقع فراہم کرنا ہے،آپ چین میں پاکستان کی عدلیہ کے سفیر ہیں۔ چیف جسٹس نے منتخب جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کے وقار، اقدار اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں۔