پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ 4 سالہ پروگرام میں داخلوں کا اعلان

11-15-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ چار سالہ پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا۔

داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیرِ انتظام ہوں گے، 45 سرکاری نرسنگ کالجوں میں صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 6,100 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ صبح کی شفٹ میں 3,100 جبکہ شام کی شفٹ میں 3,000 نشستوں پر داخلے ہوں گے، داخلے کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50 فیصد نمبر اور پنجاب کا ڈومیسائل لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدواروں کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 35 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے جبکہ آن لائن درخواستوں کا آغاز 19 نومبر سے ہو گا، درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ امیدوار یو ایچ ایس کے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کرا سکیں گے جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 4 جنوری 2027ء کو جاری کی جائے گی۔