لاہور: 265 ٹریفک حادثات میں 332 افراد زخمی

11-15-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 332 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 332 زخمی ہوئے، جن میں سے 106 شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل جبکہ 226 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔