وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر

11-15-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں زیرِ تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کہتی ہیں کلائمیٹ آبزرویٹری اے آئی سے چلنے والی موسمیاتی انٹیلی جنس سسٹم سے مزین ہے۔ مریم نواز  کا کہنا ہے کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی پیش گوئی ممکن ہو گی، پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کے معیار، پانی، مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا،ماحولیاتی ڈیٹا، ریسرچ لیبارٹریز سےنوجوان سائنسدانوں کیلئے مزید سیکھنے کےمواقع میسرہونگے، انہوں نے کہا کہ عالمی سائنسی تعاون،بین الاقوامی شراکت داری کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا جائے گا ، کلائمیٹ آبزرویٹری جدید سہولت ارلی وارننگ سسٹمز، سیلاب کی پیشگوئی کی جا سکے گی، موسمیاتی تیاری، آفات سے بحالی، آبی تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ،پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور عوامی آگاہی یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  کا مزید کہنا تھا کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کے صوبائی، قومی سطح پر دور رس اثرات مرتب ہونگے، اپنے ماحول، اپنی کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں کی حفاظت ہمارا عزم ہے،محفوظ پنجاب، موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پاکستان کیلئے کوشاں رہیں گے۔