پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے
11-15-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے قراقرم اور پاک بزنس ایکسپریس کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 41 اپ / 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 33 اپ / 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے اوقات کار 18 نومبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔