ہئیر پولیس کی کارروائی، 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

11-15-2026

(لاہور نیوز) ہیر پولیس نے 13 سالہ کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم احمد عرف منی کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب بچی کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران ملزم نے گھر میں بچی کو اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع 15 پر موصول ہوتے ہی ہیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او ہیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ کمسن بچوں سے زیادتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، معصوم بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔