مانگا منڈی: ٹریفک حادثے میں باپ جاں بحق، 4 سالہ بیٹی شدید زخمی

11-15-2026

(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ جاں بحق جبکہ اس کی 4 سالہ کمسن بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ قربان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں قربان کی کمسن بیٹی کرن بھی شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق شخص کی لاش پولیس کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔