سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

11-14-2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہو گیا۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہو گئی۔