آن لائن غیر قانونی ڈور فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
11-14-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس اے پولیس نے سوشل میڈیا پر غیرقانونی ڈور کی تشہیر اور فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم وقاص آن لائن آرڈر پر ڈور کی سپلائی دینے کیلئے فیز فور کمرشل مارکیٹ پہنچا تھا، ملزم موٹرسائیکل پر بوری میں چرخیاں لے کر سپلائی دینے آیا تھا، جسے ڈیفنس اے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیز فور کمرشل مارکیٹ کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیرقانونی ڈور کی 22 چرخیاں برآمد کر لیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔