کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

11-14-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہریار خان اور محمد امین شامل ہیں، جنہیں شیخوپورہ اور لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ ملزمان مبینہ طور پر متعلقہ کمپنیوں کی اجازت کے بغیر ان کی مصنوعات تیار اور فروخت کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔