شالیمار: دوست نے دو منزلہ فیکٹری سے دھکا دیکر دوست کو قتل کردیا
11-14-2026
(لاہور نیوز) شالیمار کےعلاقہ میں 2منزلہ فیکٹری سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ فرحان کے نام سے ہوئی ہے،فرحان ہیلمٹ بنانے والی فیکٹری میں دوست سے ملنے کیلئے گیا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق مقتول فرحان اپنے دوست سے ملنے شالمار ہیلمٹ بنانے والی فیکٹری میں گیا، دونوں دوستوں کے درمیان آپسی معاملے پر جھگڑا ہوگیا،ملزم حماد نے طیش میں آکر اپنے دوست فرحان کو دوسری منزل سے دھکا دے دیا،زخمی فرحان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا،شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حماد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزم حماد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔