مجاہد سکواڈ کی کارروائی: منی ٹرک سے غیر ملکی سگریٹ، گٹکا سپاری اور چائنہ سالٹ برآمد
11-14-2026
(لاہور نیوز) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے، مجاہد سکواڈ کی بڑی کارروائی ،غیر قانونی ترسیل ناکام بنا دی، منی ٹرک پکڑا گیا، لاکھوں مالیت کا نان کسٹم سامان برآمد کیا گیا ہے۔
نیو راوی ناکہ پر مجاہد سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منی ٹرک سے غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، منی ٹرک سے غیر ملکی سگریٹ،گٹکا، سپاری، ماوا، اور چائنہ سالٹ بھاری مقدرار میں برآمد کیا ہے، مجاہد سکواڈ نے ملزم یاسر عباس کو گرفتارکر کے سامان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ لاہور کے داخلی راستوں پر پولیس الرٹ رہتی ہے ، غیر قانونی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے پولیس ہر محاذ پر متحرک ہے،سماج دشمن عناصر کسی صورت بچ نہیں سکتے۔