چوہنگ: ٹریفک حادثہ میں 9 سالہ بچی جاں بحق، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار
11-14-2026
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ بدو پورہ کٹ پر پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی نے 9 سالہ سمعیہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کے بعد نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ہونے والے ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔