پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، برائلر گوشت 7 روپے سستا، انڈے مہنگے
11-14-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ ہوگیا۔
برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 577 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 370 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 384 روپے جبکہ پرچون قیمت 398 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 277 روپے فی درجن مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 180 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔