لاہور: سموگ کی شدت میں اضافہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
11-14-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی شدت میں اضافہ، فضائی آلودگی کی اوسط شرح 200 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی۔
جی سی یونیورسٹی کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 340 اور سید مراتب علی روڈ کے علاقے میں 285 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک جا پہنچا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔