ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے فیسوں کے حوالے سے بڑی خبر

11-13-2026

(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی۔

ایک سالہ مدت کےڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے ٹیسٹ اور فیس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، موٹر سائیکل لائسنس کیلئے درخواست گزاروں کو ٹیسٹ فیس کی مد میں 50 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ مجموعی فیس 450 روپے مقرر ہے، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد فیس (ٹیسٹ چارجز کے علاوہ) 400 روپے ہے جبکہ 480 روپے اضافی کوریئر فیس لاگو ہو گی۔ کار یا جیپ کے لائسنس کے خواہشمند افراد سے 150 روپے ٹیسٹ فیس لی جائے گی جبکہ مجموعی فیس 1,830 روپے ہے، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد (ٹیسٹ فیس کے علاوہ) قابلِ ادائیگی رقم 1,350 روپے ہے اور کوریئر فیس 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔