ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ

11-13-2026

(لاہور نیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.06 فیصد، انڈے 5.98 فیصد اور آلو 2.42 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن کی قیمت میں 1.76 فیصد، مرغی 1.32 فیصد، آٹے کی قیمت میں 0.94 فیصد اور دال مسور 0.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.10 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز کی قیمت میں 1.70 فیصد، کیلے 1.03 فیصد اور چینی 0.43 فیصد کمی ہوئی، دودھ پاؤڈر اور دال مونگ بھی سستی ہوئیں، سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں سب سے زیادہ 111.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر 78.94 فیصد، بجلی 52.38 فیصد اور آٹا 36.14 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ڈیزل 30.77 فیصد، پٹرول 26.23 فیصد، چکن 10.98 فیصد اور بیف 11.30 فیصد مہنگے ہوئے، اس کے برعکس آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔