صدر مملکت آصف علی زرداری کی کل لاہور آمد متوقع
11-13-2026
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کل لاہور آمد متوقع ہے، جہاں وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور میں موجود ہیں، ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کے بعض رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔