پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
11-13-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق انعامی سکیم کے تحت صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر بذریعہ کیو آر کوڈ سہولت اور انعامات بھی ملیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ بذریعہ کیو آر کوڈ ادائیگیوں سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔