پنڈی ٹیسٹ: راولپنڈی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے اہم اعزاز حاصل کر لیا
11-13-2026
(ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔
ثاقب خان اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے 16ویں بولر بھی بن گئے۔ واضح رہے اس سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7، 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔ واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔