پٹرولیم لیوی میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی

11-13-2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں مزید کمی کردی، جس کے بعد فی لیٹر پٹرول پر عائد لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا تبدیل کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ حکومت نے پٹرول پر فی لیٹر پٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے فی لیٹر پٹرول پر لیوی کا بوجھ 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران اب تک پٹرول تقریباً 35 روپے سے زائد سستا کیا جاچکا ہے۔