شاد باغ پولیس کی کارروائی، پیشہ ور بھکاری گرفتار، نقدی برآمد

11-13-2026

(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 3 لاکھ 35 ہزار 860 روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی بھاری نقد رقم کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق لاہور میں گداگری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور رواں سال اب تک 496 گداگروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، پولیس حکام نے پیشہ ور گداگری کی روک تھام کیلئے کارروائیاں مزید جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔