لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات اور پتنگ فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

11-13-2026

(لاہور نیوز) مستی گیٹ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشی اور پتنگ فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان سفیان، ذوالقرنین اور حسن کے قبضے سے 520 پتنگیں اور 11 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم نثار کو بھی گرفتار کر لیا، جو لنڈی کوتل کا رہائشی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 540 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔