برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کمی
11-13-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی جبکہ انڈوں کی قیمت میں 4 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نرخوں کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 584 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 375 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 389 روپے جبکہ پرچون بازار میں 403 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 4 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی سرکاری قیمت 274 روپے فی درجن مقرر ہوئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 8 ہزار 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔