بچوں کو ہر ہفتے باغات کی سیر کرانے سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے، تحقیق
11-13-2026
(ویب ڈیسک) بچوں کی ذہنی صحت، سماجی صلاحیتوں اور جذباتی نشوونما کو بہتر بنانے کیلئے انہیں ہر ہفتے کم از کم ایک بار باغ یا پارک کی سیر کرانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرسبز مقامات پر باقاعدگی سے وقت گزارنے والے بچوں کی دماغی صحت اور سماجی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق پیدائش سے 11 سال کی عمر تک ہر ہفتے کم از کم ایک بار باغ یا پارک جانے والے بچوں کی دماغی صحت میں 16.5 فیصد تک بہتری دیکھی گئ،۔ یہ فوائد سماجی و معاشی حیثیت اور خاندانی مسائل جیسے عوامل کو مدنظر رکھنے کے باوجود برقرار رہے۔ اس تحقیق میں 4 ہزار 219 بچوں کو شامل کیا گیا اور ان کی سماجی و جذباتی نشوونما کا جائزہ لیا گیا، محققین کے مطابق باغات بچوں کو کھیلنے، جسمانی سرگرمیاں کرنے اور قدرتی ماحول میں وقت گزارنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جس سے ان کا اعتماد اور خودمختاری بڑھتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ باقاعدگی سے باغات جانے والے بچوں میں رویوں سے متعلق مسائل، جذباتی بے قابو پن اور ہم عمر بچوں کے ساتھ تنازعات کا امکان کم ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ باغات تک مفت رسائی بچوں کی صحت مند نشوونما میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔