لاہور میں موسم ابر آلود، مختلف اوقات میں بوندا باندی کا امکان

11-13-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے مختلف اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 جبکہ کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ گزشتہ شام سے چلنے والی ہواؤں اور مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی کے باعث فضا کے معیار میں قدرے بہتری آئی ہے۔ لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 111 تک آ گیا ہے۔ دوسری جانب بہاولپور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں اے کیو آئی 520 تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں ڈی ایچ اے فیز 5 سب سے زیادہ آلودہ علاقہ رہا جہاں فضائی آلودگی کا انڈیکس 250 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کنٹونمنٹ میں سب سے کم اے کیو آئی 90 رہا۔