ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کھلی کچہری کا انعقاد

11-12-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف اور ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے، ہر شکایت کی میرٹ پر جانچ اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں اورحل کیلئے احکامات جاری کئے۔  ایک شہری کی جانب سےڈی ایس پی شادباغ کے خلاف جانبداری کی شکایت پر ڈی آئی جی  نے ایس پی سٹی کو انکوائری مارک کر دی، اس کے علاوہ کھلی کچہری میں فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئیں۔ کھلی کچہری میں لڑائی جھگڑے اور باہمی تنازعات کی درخواستیں بھی پیش کی گئیں، وراثتی معاملات اور جائیداد کی تقسیم کے تنازعات بھی زیر سماعت آئے۔ تمام درخواستوں پر متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف اور ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے، ہر شکایت کی میرٹ پر جانچ اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔