شاہدرہ: بس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
11-12-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے علاقہ میں بس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بس نے سڑک عبور کرنے والی ماں بیٹی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئیں، زخمی خاتون اور بچی کو شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم 6 سالہ انابیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایس پی سٹی ڈویژن کے مطابق بس ڈرائیور گاڑی ریورس کر رہا تھا کہ اس دوران سڑک پر اپنی والدہ کے ہمراہ پیدل چلنے والی بچی کو ٹکر مار دی، بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کی اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لے لیا ہے، ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔