کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی

11-12-2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، مجھے اپنی ٹیم پر پورا یقین ہے، جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں۔

  لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز پر مطمئن ہوں، ایک سال سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر آرہی ہے اور رزلٹ بھی بہتر ہو رہا ہے تاحال کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، جیسے ہی کی جائے گی سب کو آگاہ کیا جائے گا، ہمارے پلیئرز میں جو کمی ہے اس کو یہاں ختم کرنےکی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کرے گی، جس کے بعد رپورٹ فائنل کی جائے گی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کام چل رہا ہے، اس کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی ہے، یہاں نوجوان کھلاڑی تیار کریں گے۔