گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں، ہسپتال میں دم توڑ گیا

11-12-2026

(لاہور نیوز) تھانہ شالیمار کے علاقے میں گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، طبی امداد کے دوران جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق شالیمار کے رہائشی نوجوان سعید کا گھر والوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا، جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر نوجوان کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کروا دی، پولیس واقعے سے متعلق مزید کارروائی کر رہی ہے۔