پنجاب میں پہلی بار جھینگوں کی آن لائن نیلامی کا فیصلہ
11-11-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں پہلی بار جھینگوں کی آن لائن نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ آبی زراعت و ماہی گیری پنجاب کے زیر اہتمام ای آکشن کا انعقاد ہو گا۔
جھینگوں کی نیلامی کے لیے آن لائن بولی 21 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے سکیورٹی رقم 12 سے 17 نومبر تک جمع کرائی جا سکے گی, سکیورٹی رقم پی ایس آئی ڈی کے ذریعے جمع کرانا ہو گی، جس کی آخری تاریخ 17 نومبر رات 11 بج کر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے۔ آن لائن نیلامی میں حصہ لینے کیلئے لیے ویب سائٹ www.eauction.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ آبی زراعت و ماہی گیری پنجاب نے مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1374 بھی جاری کر دی۔