بابا گورو نانک کا جنم دن؛ 22 نومبر تا یکم دسمبر تک پنجاب میں تقریبات ہوں گی
11-11-2026
(لاہور نیوز) بابا گورو نانک صاحب کے جنم دن کے انتظامات بارے محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اجلاس میں شرکت کی، بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات 22 نومبر تا یکم دسمبر تک پنجاب میں ہوں گی، دنیا بھر اور پاکستان سے 30 ہزار یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے، جنم دن کی تقریبات کیلئے بھارت سے 3ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن، میڈیکل، فوڈ سمیت تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، امیگریشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر رامیشن سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ ایسے انتظامات کریں یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں، اجلاس میں ایف آئی اے، پاکستان رینجرز پنجاب اور متعلقہ اداروں سے افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، تمام متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع سے کمشنرز شریک تھے جبکہ ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔