کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما نے فریج کی ڈیمانڈ کر دی
11-11-2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنما پاکستان تحریک انصاف غلام محی الدین دیوان نے فریج فراہم کرنے کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الدین دیوان نے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں جیل میں فریج کی فراہمی کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں ذیابیطس کا مریض ہوں اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہوں، جیل میں گرمی کی وجہ سے میری انسولین خراب ہو گی۔ عدلت سے استدعا ہے کہ جیل میں ادویات رکھنے کیلیے فریج رکھنے دی جائے جبکہ فیملی کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔