لاہور میں سموگ کے ڈیرے، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد کو پہنچ گیا
11-11-2026
(لاہور نیوز) فضائی آلودگی برقرار، لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 396 تک جا پہنچا۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا، فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 242 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، برکی روڈ پر سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 396 ریکارڈ کیا گیا۔ اے آر ایم میں اے کیو آئی 368، سی ای آر پی آفس میں 350 ریکارڈ کیا گیا، ایئر واچ پاکستان پر اے کیو آئی 278، علامہ اقبال ٹاؤن میں 256 ریکارڈ کیا گیا، بیدیاں روڈ پر 242، ڈی ایچ اے فیز 5 بی بلاک میں اے کیو آئی 241 ریکارڈ کیا گیا۔ اے آر سی لاہور میں 239، ماڈل ٹاؤن بی بلاک میں شرح آلودگی237ریکارڈ کیا جبکہ عسکری ٹین میں سب سے کم ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔