خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
11-11-2026
(لاہور نیوز) خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن کا لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں لیٹر جمع کرا دیا ہے، قتل سے منسلک 7 شواہد کے پارسل بھی لیبارٹری میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ مقتولہ اور ملزم کے زیر استعمال 4 موبائل فونز بھی فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرائے گئے ہیں، موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد ملزم کو آج لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دے گی۔