ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کر دیا

11-11-2026

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کو 25 ہزار روپے سرچارج کے بغیر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔

ٹیکس سرچارج سے چھوٹ کیلئے آئندہ چھ ماہ تک جائیداد نہ خریدنے کی شرط عائد کر دی گئی ہے، ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شمولیت کیلئے ایف بی آر کو انڈرٹیکنگ جمع کرانا ہو گی۔ ایف بی آر  نے انڈرٹیکنگ کیلئے نیا فارم اے ٹی ایل یو متعارف کرا دیا ہے، ٹیکس دہندگان آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے الیکٹرانک انڈرٹیکنگ جمع کرا سکیں گے۔ انڈرٹیکنگ جمع کرانے کے بعد چھ ماہ تک جائیداد خریدنے یا حاصل کرنے پر پابندی ہو گی، اس دوران ٹیکس دہندگان کی جائیدادوں کی خریداری کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ چھ ماہ کے دوران جائیداد خریدنے کی صورت میں سرچارج سے چھوٹ ختم ہو جائے گی۔