نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کے قریب سے نائجیرین منشیات ڈیلر گرفتار

11-11-2026

(لاہور نیوز) نصیر آباد پولیس نے نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی نائجیرین منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم مائیکل کو گلبرگ تھری سے حراست میں لیا گیا، ملزم ٹاؤن شپ کا رہائشی ہے اور مبینہ طور پر گلبرگ میں آئس فروخت کرنے آیا تھا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن آرڈر موصول ہونے پر منشیات مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرتا تھا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔