عائشہ جٹ مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ سمیت ملزمان کیخلاف استغاثہ پر فیصلہ نہ ہو سکا

11-11-2026

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار کی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی، فاضل جج ظفر یاب چدھڑ  نے ریٹائرمنٹ سے قبل ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے استغاثہ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ کیس میں رجب بٹ، سلمان حیدر، عبدالرحمان، جہانگیر اور جواد سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔