پولٹری مصنوعات کے دام بڑھ گئے، برائلر گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا

11-11-2026

(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

 نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے نرخوں میں 15 روپے فی کلو جبکہ انڈوں کی قیمت میں 4 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 592 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم بازاروں میں صافی گوشت 670 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ ریٹ 380 روپے، ہول سیل ریٹ 394 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 4 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 267 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 980 روپے مقرر کی گئی ہے۔