اکرم پارک میں گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد
11-11-2026
(لاہور نیوز) اسلام پورہ کے علاقے اکرم پارک میں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، خاتون کی لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے، اکرم پارک میں بابر مسیح نامی شخص نے مکان کرائے پر لے رکھا تھا، جہاں سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر گولی یا چھری کے زخموں کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے، شبہ ہے کہ خاتون کو کوئی زہریلی چیز کھلائی گئی ہو یا موت کی کوئی اور وجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی خاتون کی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔