لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آ گیا

11-11-2026

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط شرح 451 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، گلبرگ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 758، علامہ اقبال ٹاؤن میں 752 جبکہ سید مراتب علی روڈ پر 613 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث سموگ کی شدت میں کمی آنے جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، بارشوں کے پیش نظر تمام ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔