بند روڈ بکر منڈی میں گھر میں آتشزدگی، 8 سالہ بچہ جاں بحق، ایک زخمی

11-11-2026

(لاہور نیوز) بند روڈ بکر منڈی کے علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ متاثر ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا آپریشن شروع کیا، ریسکیو فائر فائٹرز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 سالہ پارس ولد کاشف جاں بحق ہو گیا، جبکہ 9 سالہ اسکل ولد کاشف کو سانس لینے میں دشواری کے باعث جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آگ بجھانے کے آپریشن میں 7 ایمرجنسی گاڑیوں اور 21 ریسکیو اہلکاروں و افسران نے حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔