پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار، پٹرول 8، ڈیزل 7 روپے فی لٹر سستا

11-10-2026

(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 11 نومبر تک کے لیے ہو گا۔