لاہور: 246 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 299 افراد زخمی
11-10-2026
(لاہور نیوز) 24گھنٹوں میں 246 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 299 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 299 افراد زخمی ہوئے، 103شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 196معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔