سموگ نے پنجے گاڑ لیے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے دن بھی پہلے نمبر پر
11-10-2026
(لاہور نیوز) لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 258 ریکارڈ، لاہور الودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
سی ای ار پی ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ریکارڈ کیا گیا، برکی روڈ ایئر کوالٹی انڈیکس 289، علامہ اقبال ٹاؤن ایئر کوالٹی انڈیکس 285 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بیدیاں روڈ ایر کوالٹی انڈیکس 284، ماڈل ٹاؤن ائیر کوالٹی انڈیکس 265 ،ڈی ایچ اے فیز 5 ائیر کوالٹی انڈیکس 252 اور سب سے کم ایئر کوالٹی انڈیکس عسکری 10 میں 172 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔