4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب

11-10-2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال آپ کے پاس حکومت رہی، اگر یہ منصوبے آپ کے ہی تھے تو چار سال میں مکمل کیوں نہیں کیے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اصل منصوبے جو آپ لوگوں کے ہیں اور زبان زد عام بھی ہیں، وہ انڈے، کٹے، مرغیاں اور بھنگ کی فیکٹریاں تھیں۔ منصوبے صرف سوچنے سے اپنے نہیں ہو جاتے، جو منصوبہ شروع کرتا اور مکمل کرتا ہے، منصوبہ اسی کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود ساڑھے چھ سال بعد اس منصوبے کو اپنا کہنا صرف شرمندگی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ سچ سچ بتائیں، وزیراعلیٰ کے استقبال بہت اچھے تھے نا؟