سبزہ زار میں چوری کرنے والا گھریلو ملازم مردان سے گرفتار

11-10-2026

(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں چوری کرنے والے گھریلو ملازم مردان کو گرفتار کر لیا گیا۔

  ملزم مردان گزشتہ دو سال سے اکبر علی کے ہاں ملازم تھا، اکبر علی اپنے بیٹے کے نکاح کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ہربنس پورہ کے شادی ہال گیا ہوا تھا۔ اکبر علی نے گھریلو ملازم مردان کو گھر کی چابی دی اور موٹر سائیکل دے کر گھر جانے کا کہا تاہم ملزم گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس کی جانب  سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفیش جاری ہے۔۔