سبزہ زار میں گھریلو ملازم کی مبینہ واردات، 25 لاکھ کی نقدی و زیورات چوری
11-10-2026
(لاہور نیوز) تھانہ سبزہ زار کی حدود میں چوری کی دو وارداتوں کے دوران گھریلو ملازم سمیت نامعلوم چور شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو ملازم مردان مبینہ طور پر مالک کے گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو گیا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ چوری کی دوسری واردات بھی تھانہ سبزہ زار کی حدود میں پیش آئی جہاں نامعلوم چور شہری عظیم عباس کے گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑھ تولہ وزنی طلائی چین چوری کرکے لے گئے، جس کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گھر کا مالک علی کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، اس دوران نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر طلائی چین لے اڑا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم دوسری واردات میں بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔